پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام نئے داخل ہونے والے طلبہ کیلئے تعارفی پروگرام کا انعقاد

جمعہ 23 نومبر 2018 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں نئے داخلہ لینے طلبائو طالبات کیلئے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی ، لائبریرینز ، انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، کالج آف انجیئنرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز اور انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کی180سے زائد طلبائو طالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ یونیورسٹی میں نئے داخلہ لینے والے طلبائو طالبات کو لائبریری کے بارے جاننے کا موقع فراہم کرنے کیلئے تعارفی پروگرام کئی برسوں سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ محققین کو سہولیات دینے کیلئے لائبریری کی انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے۔ لائبریری کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر 6تعارفی پروگرامز کا انعقاد جنوری 2019تک جاری رہے گا تاکہ نئے داخلہ لینے والے طلبائو طالبات زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔