انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے مہم کا آغاز

جمعہ 23 نومبر 2018 23:28

پشاور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران کی طرف سے شروع کردہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے مہم کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کیا۔ وائس چانسلر نے صفائی مہم کے علاوہ پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر سحر نور، چئیرمین شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ ، چئیرمین شعبہ مکینیکل پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور دیگر سینئر فیکلٹی و ایڈمینسٹریشن سٹاف نے بھی مہم میں حصہ لیا۔

۱س موقع پر وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ شجر کاری سے ہم دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے۔ انہوں نے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں بھی درخت لگائیں اور اپنے اردگرخصوصاً یونیورسٹی میں موجود پودوں اور درختوں کا خیال رکھیں۔ انہوں طلباء سٹاف اور فیکلٹی پر زور دیا کہ اپنے ماحول کو صاف رکھنے کا خاص خیال رکھیں ۔ اسلام بھی ہمیں صفائی کا خاص درس دیتا ہے اور صفائی نصف ایمان ہے۔

متعلقہ عنوان :