پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ

جمعہ 23 نومبر 2018 23:35

لاہور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے ’’منشیات کی نفسیات: نظریہ اور عمل‘‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر یونیورسٹی آف لیڈز برطانیہ سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جوزف میگر نے بطور ریسورس پرسن جبکہ ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر صائمہ دائود، ایم ایس، پی ایچ ڈی اور اے ڈی سی پی کے طلبہ نے بھی شرکت کی ، ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد تربیتی ماہرین نفسیات کی منشیات کے حوالے سے آنے والے مریضوں کے علاج کی استعدادکار کو بڑھانا تھا، ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، اپنے خطاب میں ڈاکٹرصائمہ دائود نے ورکشاپ کے تربیت کار ڈاکٹر جوزف میگر کا شکریہ ادا کیا، پروفیسر ڈاکٹر نصرت حُسین نے پی آئی ایل ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ورکشاپ کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔