متعدد عہدیدار مستعفی ہو گئے

کریک ڈاون کے بعد کارکنان نے تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اظہار کرنا شروع کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 25 نومبر 2018 12:18

متعدد عہدیدار مستعفی ہو گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25 نومبر 2018ء) :تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاون کے بعد کارکنان نے تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 2 روز پہلے حکومت نے تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا تھا ۔اس کریک ڈاون کے دوران سب سے پہلے مولانا خادم رضوی سمیت اشرف آصف جلالی اور پیر افضل قادری کو گرفتارکیا۔مولوی خادم رضوی کے بیٹے نے اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی شام کو تحریک لیبک کی تمام تر ضلعی قیادت کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے ہزاروں کارکنان کو بھی دھر لیا گیا تھا۔جس کے بعد مختلف علاقوں میں مزاحمت اور توڑ پھوڑ کے چھوٹے موٹے واقعات سامنے آئے تاہم بڑے پیمانے پر احتجاج نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

اس سارے معاملے میں انتظامیہ نے بہترین اور مستعد کردار ادا کرتے ہوئے اس سارے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا۔گزشتہ روز کی ایک خبر کے مطابق مفتی منیب الرحمان کو بھی ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا اور باہر سے آنے والے کسی بھی شخص کو ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔

ان نامساعد حالات کے بعد اپنے بھی تحریک لبیک کا ساتھ چھوڑنے لگے۔ کل شام تحریک لبیک کی ٹکٹ سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے والے ایک رہنما نے تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کیا تو آج ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں متعدد کارکنان تحریک لبیک سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔