چیئرمین پیمرا کا ریجنل آفس سکھر کا دورہ، غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کیخلاف جاری مہم کومزید فعال بنانے پر زور
منگل 27 نومبر 2018 15:50
(جاری ہے)
چیئرمین پیمرا نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیںغیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ، سی لائن اور جادو باکس کی خریدو فروخت کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ میسر نہ ہو۔
انہوں نے سٹاف کو تلقین کی سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کہا کہ ملک سے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے جو کہ ناصرف ہماری سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کیلئے تباہ کُن ہے بلکہ ہمارے ملک کیلئے بڑے مالی نقصان کا بھی باعث ہے۔ اس دورے کے موقع پر چیئرمین پیمرا نے سکھر کے کیبل آپریٹرز کے وفد سے بھی ملاقات کی اور انہیں سپریم کورٹ کے انڈین مواد کے خاتمے سے متعلق احکامات پرسختی سے عملدرآمد کرنے اور اپنی نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی تلقین کی ، اور کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں پیمرا سخت اقدامات کا مجاز ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیبل آپریٹرز ایسے رفاع عامہ کے پیغامات جو معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے میں کارآمد ہیںجیسا کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈز، صاف و سرسبز پاکستان اور ٹریفک قوانین سے متعلق پیغامات کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں تاکہ ایک ذمہ دار معاشرہ عمل میں لایا جا سکے۔ مزید برآں! چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کے تما م جائز مطالبات کو جلد از جلد منظور کرنے اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان کی مدد اور معاونت کرنے کا یقین دلایا تاکہ اس انڈسٹری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ چیئرمین پیمرا نے سکھر آفس کے افسران سے کہا کہ وہ پیمرا قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اورساتھ ساتھ اس بات پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ ومشاورت یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اور پیمرا لائسنس یافتگان سے مکمل تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اس انڈسٹری کا مستقبل تابناک بنائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) محمد فاروق، جنرل منیجر (آپریشنز) محمد طاہر اور سیکریٹری اتھارٹی فخرالدین مغل بھی ان کے ساتھ تھے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.