Live Updates

بیرون ملک مقیم پاکستان کے لیے اہم خبر

بیرون ملک مقیم دوہری شہریت کے حامل افراد کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم نہیں کی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 نومبر 2018 18:46

بیرون ملک مقیم پاکستان کے لیے اہم خبر
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 نومبر 2018ء) بیرون ملک مقیم دوہری شہریت کے حامل افراد کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم نہیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اپنے ایک انتہائی اہم ترین فیصلے کے ذریعے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنائی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کردیتھی۔

مشیر برائے سمندر پار پاکستانیوں زلفی بخاری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی گئی تھی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی جائے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو نائیکوپ کے حصول کیلئے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جبکہ نائیکوپ کی شرط بھی غیر ضروری تھی۔ گزشتہ دنوں ضمنی انتخابات کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نائیکوپ کے نہ ہونے کے باعث ہی بطور اورسیز ووٹر رجسٹر نہیں ہو پائی تھی۔

(جاری ہے)

اسی لیے اب مشیر برائے سمندر پار پاکستانیوں زلفی بخاری کی سفارش کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کا اطلاق فوری کردیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نائیکوپ کی شرط ختم کرنے کے بعد اعلان کے بعد سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے خاصی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور وزیراعظم کو بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق نائیکوپ کی شرط تمام پاکستانیوں کے لیے ختم نہیں کی گئی بلکہ بیرون ملک مقیم وہ پاکستانی جن کے پاس دوہری شہریت ہے ان کے لیے نائیکوپ کی شرط بدستور موجود ہے اور انکو ابھی بھی نائیکوپ رکھنا ہوگا۔یاد رہے کہ ماضی میں بیرون ممالک کام کیلیے جانے والوں کو نائیکوپ بنوانا ضروری تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات