لاہور میں 10 ماہ کے دوران 7 ہزار 670 سرچ آپریشنز کئے گئے‘ رپورٹ

جمعرات 29 نومبر 2018 12:34

لاہور میں 10 ماہ کے دوران 7 ہزار 670 سرچ آپریشنز کئے گئے‘ رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال کے 10 ماہ کے دوران 7 ہزار 670 سرچ آپریشنز کے دوران 3 ہزار 515 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ان آپریشنز کے دوران 3 ہزار 515 افراد کے خلاف فارن ایکٹ، منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 199اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔اس دوران 3 ہزار 196ہوٹل،69گیسٹ ہائوسز، 168ہاسٹلز اور446تعلیمی اداروں کو چیک کیا گیا ۔اسی طرح 120چینی باشندوں کی رہائشگاہیں اور 189مدارس بھی چیک کئے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران ایک لاکھ29 ہزار 402گھروں، 29 ہزار 549کرایہ داروں، 3 لاکھ سے زائد افراد کی تصدیق کی گئی ۔