لوگوں کو مضبوط جسمانی صحت پر توجہ دینی چاہیئے، شلپا شیٹھی

جمعرات 29 نومبر 2018 14:23

لوگوں کو مضبوط جسمانی صحت پر توجہ دینی چاہیئے، شلپا شیٹھی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ لوگوں کو مضبوط جسمانی صحت پر توجہ دینی چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ جب فٹنس کی بات آتی ہے تو لوگ مضبوط جسمانی صحت کی بجائے مصنوعی عناصر کا سہارا لیتے ہیں اور جسم کے سائز پر توجہ دیتے ہیں اور صحت پر توجہ دینا بھول جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فٹنس کی اہمیت کو سمجھتی ہوں کیونکہ جب میں ماں بننے والی تھی تو مجھے اس بات کا احساس تھا کہ مجھے اپنے بچے کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط اور توانا رکھنا ہے اور یہی میرا مستقل عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :