ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈاکٹرز کور کمیٹی قائم، ڈاکٹر سجاد احمد خان چیئرمین ہوں گے

جمعرات 29 نومبر 2018 16:42

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں ڈاکٹرز کور کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر سجاد احمد خان کور کمیٹی کے چیئرمین، ڈاکٹر مطیع الله فوکل پرسن ہوں گے۔ کور کمیٹی کا قیام ڈاکٹرزکی تمام نمائندہ تنظیموں کے اجلاس میں عمل میں لایا گیا۔ سابق ایسو سی ایشن کا دورانیہ اڑھائی سال سے ختم ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں ڈاکٹر سجاد احمد خان (چیئرمین) ہزارہ میڈیکل ایسوسی ایشن، ڈاکٹر مطیع الله (فوکل پرسن) ملگری ڈاکٹران، ڈاکٹر عاطف حسین (پریس سیکرٹری)، پرووینشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن، ڈاکٹر رحمان دُرانی(ممبر) انصاف ڈاکٹر فورم، ڈاکٹر دائود اقبال (ممبر) پیپلز ڈاکٹر فورم، ڈاکٹر عاطف حمید (ممبر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، ڈاکٹر حفیظ الله (ممبر) پرووینشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن، ڈاکٹر محمد ابکار خان (ممبر) پیپلز ڈاکٹر فورم، ڈاکٹر اجمل خان (ممبر) ملگری ڈاکٹران، ڈاکٹرشگفتہ نعیم (ممبر) ایوب میڈیل کالج، ڈاکٹر حماد انصاف ڈاکٹر فورم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :