پی پی پی کا یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا دن ہے، سید خورشید احمد شاہ ،رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 29 نومبر 2018 23:24

پی پی پی کا یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا دن ہے، سید خورشید ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ، سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس صرف پیپلز پارٹی کا نہیں تمام پارٹیوں اور بالخصوص غریب عوام کا دن ہے۔ یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا دن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام سکھر میں پی پی پی کے یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا۔پاکستان میں پہلی بار ایک ڈاکومینٹ آیا تھا ،وہ ڈاکیومنٹ شہید ذولفقار علی بھٹو لائے تھے ، مختلف ادوار میں مختلف آئین آکر ختم ہوئے تاہم73میں ذوالفقار بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان جیلوں سے نہیں ڈرتے، ہم نے کوڑے بھی کھائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔