گوجرخان ،ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

جمعہ 30 نومبر 2018 23:00

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) گوجرخان ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی، پولیس نے کارڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کالج کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی کار کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار نثار احمد اور عمران زخمی ہوگئے۔ نثار احمد کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے کارڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔