صدر مملکت عارف علوی کی بلور ہاؤس آمد ، ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت

حاجی غلام احمد بلور ، الیاس بلور اور ثمر ہارون بلور سے تعزیت ،شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:07

صدر مملکت عارف علوی کی بلور ہاؤس آمد ، ہارون بلور کی شہادت پر اظہار ..
پشاور۔یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی نے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور اور رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور سے بلور ہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور شہید ہارون بشیر بلور کی شہادت پر ان سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید ہارون بلور کی والدہ ،سینیٹر الیاس بلور ،اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان اور اے این پی سٹی کے صدر ملک غلام مصطفی سمیت دانیال بلوربھی موجود تھے۔ صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ یکہ توت میں ہارون بلور کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بلور خاندان سے تعزیت اور شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔