مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کی سوروزہ کارکردگی پردلچسپ چٹکلہ
یہ کہتے ہم بہت مصروف تھے،میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ یہ 100دن بس مرغا مرغی کو ملاتے رہے اور انڈے پیدا کرتے رہے، مولانا فضل الرحمان کے چٹکلے پر قہقے لگ گئے
ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 دسمبر 2018 23:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بغاوت کے مقدمے کا آخری فیصلہ پھانسی ہوگی؟ تورسول اللہﷺ کے ناموس پر ہرامتی جان دینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر صرف قادیانیوں کو خوش کرنے کے لئے اور اپنے بیرونی آقاں کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہندوستان ہمارے راستے بند کر رہا ہے جب کہ ہمارے حکمران یکطرفہ محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ سی پیک جس پر پوری پارلیمنٹ کو اعتماد تھا اس میں مسائل بنائے جارہے ہیں اور کرتار پور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی کوشش تک نہیں کی گئی ماضی میں منتخب وزیراعظم کو ہندوستانی حکمران کو ناشتے کی دعوت دینے پر غدار قرار دیا گیا اب قوم کو بتایا جائے کہ یک طرفہ کرتار پور راہداری کھول کر کونسی حب الوطنی کی گئی ہے کشمیر کا مسئلہ خاموشی اختیار کر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے جو ان کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کے فیصلہ پر یورپ میں جشن منایا گیا چیف جسٹس وہاں پہنچ گئے حکمران یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ حرمت رسول اور ختم نبوت پر ہمارا تن من دھن قربان ہے غداری کے مقدمات محبت رسول ختم نہیں کر سکتے اس حوالے سے ہم تحریک لبیک کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا آسیہ مسیح عدالتی فیصلے کے خلاف عوام نے ہماری کال پر لبیک کہا ملک بھر میں تاریخی احتجاجی ریلیاں عوام کے ہم پر اعتماد اور ختم نبوت پر اندھی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے مگر عوام ہمارے ساتھ ہیں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مسلط کئے گئے حکمران ملک اور قوم کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیںمزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.