بحریہ کپ پنجاب آرچری چیمپئن شپ 8 دسمبر کو کھیلی جائے گی

پیر 3 دسمبر 2018 13:21

بحریہ کپ پنجاب آرچری چیمپئن شپ 8 دسمبر کو کھیلی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بحریہ کپ پنجاب آرچری چیمپئن شپ 8 دسمبر کو کھیلی جائے گی۔ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر شاہ منظر فرید نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی 70 میٹر کے اوپن مقابلے شامل ہیں اور ان مقابلوں میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور 30 میٹر کے مقابلوں میں پنجاب بھر کے ڈویژنوں سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج 7 دسمبر تک کرواسکتے ہیں اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :