پنجاب کوآپریٹو بینک میں 10 کروڑ روپے کرپشن کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پیر 3 دسمبر 2018 14:25

پنجاب کوآپریٹو بینک میں 10 کروڑ روپے کرپشن کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے پنجاب کوآپریٹو بینک میں 10 کروڑ روپے کرپشن کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 15روز کی توسیع کر دی ، ملزمان کو دوبارہ 17 دسمبر کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج وسیم اختر نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم لیاقت درانی وغیرہ پر دیگر ساتھیوں کی مدد سی10 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر دیگر بینکوں میں منتقل کرنے کا الزام ہے، شریک ملزمان طاہر اقبال اور محمد ساجد عرف بوٹا وغیرہ سے تفتیش کے بعد مرکزی ملزم لیاقت درانی کو گرفتار کیا گیا۔

نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس کی کاپیاں تقسیم نہ کی جا سکیں۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :