سری لنکن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 15 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی

پیر 3 دسمبر 2018 14:32

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 15 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کپتان دنیش چندیمل جو کہ انجری مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے دوبارہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ لاہیرو تھریمانے، نووان پرادیپ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دنیش چندیمل، دیمتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، دھنن جایا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، روشن سلوا، نیروشن ڈکویلا، دانشکا گوناتھلیکا، لاہیرو تھریمانے، سدیرا سمارا وکراما، دلروون پریرا، لکشن سنداکن، سرنگا لکمل، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا اور دشمانتھا چمیرا پر مشتمل ہے۔