کراچی میں مضر صحت کھویا بکنے لگا،

سٹی کورٹ کے قریب گاڑی سے مضر صحت کھوئے کی بڑی مقدار برآمد، جونامارکیٹ میں متعدددکانیں سیل

پیر 3 دسمبر 2018 15:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) سندھ فوڈ اتھارٹی نے سٹی کورٹ کے قریب کارروائی کرکے ایک گاڑی سے مضر صحت کھوئے کی بڑی مقدار برآمد کرلی بعدازاں سندھ فوڈ اتھارٹی نے جونامارکیٹ میں متعدددکانوں کو سیل کردیاہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںسندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مظہرنے بتایاکہ سٹی کورٹ کے قریب گاڑی سے مضر صحت کھویا برآمد ہونے کے بعد قریب واقع جونا گلی میں موجود متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مضرصحت کھویا گاڑی میں لوڈ کر کے پنجاب سے کراچی لایا گیا تھا، گاڑی کے ڈرائیور کی نشاندہی پر مختلف دکانوں پر بھی آپریشن کیا گیا ہے۔