پسماندہ یونین کونسلوں کو ترقی کے دھارے میں لا رہے ہیں، اکبر ایوب خان

پیر 3 دسمبر 2018 15:59

پسماندہ یونین کونسلوں کو ترقی کے دھارے میں لا رہے ہیں، اکبر ایوب خان
ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ پسماندہ یونین کونسلوں کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، پی کے 50- کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا جس کا صلہ 2018ء کے الیکشن میں عوام نے بھرپور انداز میں دیا۔

(جاری ہے)

یو سی لدڑ منگ کے علاقہ پوہ درہ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوہ درہ سمیت تینوں یونین کونسلوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایک منصوبہ بندی کے تحت کام کریں گے، تمام موضعات کو رابطہ سڑکوں کے ذریعہ ایک دوسرے سے لنک کرنے سمیت بنیادی ضرورتوں کو کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، تحریک انصاف حکومت نے ماضی کے پانچ سالہ دور میں اپنی سنہری کارکردگی کی بدولت دوسری مرتبہ مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔

وفد کی قیادت وی سی ناظم ڈالڑی محمد صابر کر رہے تھے جنہوں نے صوبائی وزیر کو علاقہ کے مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا۔