ایف آئی اے فیصل آباد نے 12انسانی سمگلر اور ایجنٹ گرفتار کرلئے

پیر 3 دسمبر 2018 17:45

ایف آئی اے فیصل آباد نے 12انسانی سمگلر اور ایجنٹ گرفتار کرلئے
فیصل آباد۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے )فیصل آباد نے 12انسانی سمگلر اور ایجنٹ گرفتار کرلئے ہیں جن میں 3اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد ساجد اکرم نے پیر کے روز اے پی پی کو بتایاکہ انسانی سمگلروں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم نے فیصل آباد اور سرگودھا سے 12انسانی سمگلر ز کو گرفتار کیا ہے جن میںوقار احمد ، اشتیاق احمد ، محمد رشید ، محمد مناف ، صالح محمد ،فواد جاوید ، محمد آصف ، امجد علی ، محمد کشمیری ، قاد ر بخش (اشتہاری )، محمد وسیم (اشتہاری )اور وسیم اشرف (اشتہاری )شامل ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان غیر قانونی طور انسانی سمگلنگ ، جعلی ویزوں کی تیاری اور باہر بھجو انے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے جیسے جرائم میں ملوث ہیں ۔