الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کر دیں

پیر 3 دسمبر 2018 22:36

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کر دیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار روپے کے اثاثوں کے ساتھ سرفہرست ہے، تحریک انصاف کے اثاثہ جات کی مالیت 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار روپے ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو سیاسی جماعتوں کے اثاثہ جات کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار روپے ہے، جماعت اسلامی 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار روپے کے اثاثہ جات کی مالک ہے۔

مسلم لیگ (ق) 5 کروڑ 81 لاکھ، عوامی نیشنل پارٹی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار، جمعیت علماء اسلام (ف) 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار، پاک سرزمین پارٹی 35 لاکھ 65 ہزار، پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ 10 ہزار جبکہ عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 88 ہزار روپے کے اثاثہ جات کی مالک ہے۔