قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ حبیب بینک اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے درمیان (کل) شروع ہو گا

پیر 3 دسمبر 2018 23:54

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ حبیب بینک اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ حبیب بینک اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان (کل) منگل سے یوبی ایل کرکٹ گرائونڈ کراچی میں کھیلا جائے گا، یہ چار روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 54 لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، اول آنے والی ٹیم کو 30 لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے، مین آف دی فائنل میچ، بیسٹ بائولر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین آل رائونڈر کو ایک ، ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا