Live Updates

عمران خان نے قبل از وقت الیکشن کی بات کیوں کی؟

وزیراعظم عمران کا انٹرویو کرنے والے سینئیر صحافیوں نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 4 دسمبر 2018 11:39

عمران خان نے قبل از وقت الیکشن کی بات کیوں کی؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز صحافیوں کو انٹرویو دیا ویسے تو اس انٹرویو سے وزیراعظم کی کی جانے والی کئی باتیں زیر بحث ہیں تاہم ایک بات جو سب سے زیادہ زیر بحث ہے وہ یہ کہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم کے اس حیران کن بیان پر تجزیہ نگاروں کی رائے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عادت ہے کہ وہ احتیاط سے بات نہیں کرتے،عمران خان بہت کھل کر اور زیادہ بات کرتے ہیں۔

حالانکہ دنیا بھر میں وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے والے لیڈر جملے بہت احتیاط سے بولتے ہیں۔لیکن چونکہ عمران خان میں اس قسم کی احتیاط نہیں ہے تو جب عمران خان کی حکومت کے اتحادیوں اور اپوزیشن کی بات ہو رہی تو عمران خان نے صرف ایک جملہ کسا اور ہم میں سے موجود وہاں کسی شخص کو یہ نہیں لگا کہ عمران خان نے کوئی سیریس بات کی ہے۔

(جاری ہے)

معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپوزیشن اور میڈیا کو سب سے زیادہ تبصرہ کرنے والی بات دے دی ہے۔

جب کہ معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان سے لگتا ہے کہ وہ تھوڑے انڈر پریشر میں ہیں۔کامران شاہد نے کہا کہ ہم بھی عمران خان کی قبل از وقت الیکشن کی بات پر چونگ گئے تھے۔خیال رہے سینئر صحافیوں سے ملاقات اور انٹرویو کے دور ان وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ اگر جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنتا ہے تو وسطی پنجاب میں آپ کی حکومت ختم ہوجائے گی جس پر عمران خان نے کہا کہ جب تک یہ مرحلہ آئے گا ہوسکتا ہے اس سے پہلے ہی الیکشن ہوجائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ تو دیکھا جائے گا مڈٹرم انتخابات بھی ہوسکتے ہیں یہ تو کپتان کی حکمت عملی پر منحصر ہے، وسیم اکرم کو بھی بلایا جاسکتا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات