ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر سے معیشت کے تمام شعبوں کی پیداواری لاگت میں بہت اضافہ ہو جائے گا، ایف پی سی سی آئی
منگل 4 دسمبر 2018 16:47
(جاری ہے)
انہوں نے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی اور شرح سود کو بڑھا کر دس فیصد کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس سے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گا ، عوام کیلئے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا اور معیشت مزید مشکلات کا شکار ہو گی۔
لہذاانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت روپے کی قدر میں استحکام لانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے کیونکہ روپے کی قدر میں ایک ہی دن میں اچانک اتنی زیادہ کمی سے تاجروںوصنعتکاروں بزنس پلانز بہت متاثر ہو تے ہیں اور غیر یقینی کی صورتحال میں کاروبار چلانا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری شعبہ مصنوعات تیار کرنے کیلئے تقریبا 60فیصد خام مال باہر سے درآمد کرتا ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے خام مال کی درآمداتی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا جس سے ہماری مصنوعات مزید مہنگی ہوں گی اور برآمدات متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں بھی 1.5فیصد اضافہ کر دیا ہے جس سے پالیسی ریٹ بڑھ کر 10فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے نجی شعبے کیلئے بینکوں سے قرضہ حاصل کرنا مزید مہنگا ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت شدید تجارتی و مالی خسارے کا سامنا ہے اور ان حالات میں حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ نجی شعبے کو سستا قرضہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرتی تا کہ تاجر وصنعتکار اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے کر کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ دیتے جس سے معیشت بہتر ہوتی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کاروباری طبقے اور عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے کاروبار کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے پر توجہ دے تا کہ معیشت مشکلات سے نکل کر بہتری کی طرف گامزن ہو سکیمزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.