جیکب آباد :واٹر کمیشن کے سربراہ کا فلٹر پلانٹ کادورہ ،

کام کاجائزہ لیا ،فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کاآغاز

بدھ 5 دسمبر 2018 17:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) واٹر کمیشن کے سربراہ کا فلٹر پلانٹ کادورہ کام کاجائزہ لیا فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کاآغاز ہر دورے پر نئی تاریخ دی جاتی ہے جلد منصوبہ مکمل کیاجائے ایم ایس ڈی پی کے پی ڈی اور سی ایم اوکی غیر موجودگی پر سخت بازپرس تفصیلات کے مطابق واٹر کمیشن کے سربراہ امیر ہانی مسلم نے گزشتہ روز جیکب آباد پہنچ کرفلٹر پلانٹ کادورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا اس موقع پردرخواست گزار ایڈوکیٹ شہاب اوستو، ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی ،ابوبکر سدھایو ،انجنیئر پبلک ہیلتھ محمد حسن سولنگی ودیگر موجود تھے حکام نے واٹر کمیشن کے سربراہ کوبتایاکہ فراہمی آب کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے 31دسمبر تک کام مکمل ہوجائے گا اورشہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کی جائے گی جس پر امیر ہانی مسلم نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہر دورے پر فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل کی نئی تاریخ دی جاتی ہے پہلے نومبر اوراب 31دسمبر کہاجارہاہے ایم ایس ڈی پی حکام نے کہاکہ سر چھ ماہ میں منصوبہ مکمل ہوجائے گا جس پر امیر ہانی مسلم نے کہاکہ یہ تو پانچ سال میں بھی مکمل ہوتانظر نہیں آرہا امیر ہانی نے پانی کی موٹر چلانے کوکہاتو عملے نے بتایاکہ بجلی نہیں تو پھر جنریٹر چلانے کا کہاتو بتایاگیاکہ جنریٹر بھی نہیں ہے امیر ہانی نے ساتھ موجود سیشن جج منور لودھی سے پوچھا کہ کیا پینے کاپانی آپ کو مل رہاہے سیشن جج نے نفی میں جواب دیا واٹرکمیشن کے سربراہ نے کنٹرول روم دکھانے کا کہاتو عملے نے ٹال مٹول سے کام لیا امیر ہانی مسلم سخت ناراض ہوگئے اورکہاکہ سپریم کورٹ کو انکوائری کے لیے لکھاجائے گا وہی آکر آپ سے پوچھے گی امیرہانی نے ایم ایس ڈی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورسی ایم او کی عدم موجودگی پر متعلقہ حکام سے سختی سے بازپرس کی توانہیں بتایاگیاکہ پی ڈی کراچی ہیں جس پر امیر ہانی نے کہاکہ کیا وہ کراچی میں بیٹھ کراسکیم کو کنٹرول کریں گے ساراخانہ خراب کردیاہے ایم ایس ڈی پی کا پی ڈی کس سے پوچھ کر تبدیل کیاگیا ہمیں اطلاع کیوں نہیں کی گئی سندھ حکومت کا یہی طریقہ رہاہے جودرست نہیں جس کے بعد امیر ہانی روانہ ہوگئے ۔