وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا تیز ترین 200 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پاکستانی بائولر یاسر شاہ کو مبارکباد

جمعرات 6 دسمبر 2018 18:57

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا تیز ترین 200 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تیز ترین 200 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پاکستانی بائولر یاسر شاہ کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بائولر یاسر شاہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ یاسر شاہ نے 82 سالہ ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور میں یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے نئی تاریخ رقم کی ہے اور قوم کو یاسر شاہ کی کارکردگی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں یاسر شاہ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔