خیبر پختونخوا کی سرزمین کے نوجوان کھلاڑی ملک وقوم کا سرمایہ افتخار ہیں،اسفندیار ولی

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:46

خیبر پختونخوا کی سرزمین کے نوجوان کھلاڑی ملک وقوم کا سرمایہ افتخار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کرکٹ کی 82سالہ تاریخ میں صوابی کے نوجوان کرکٹر یاسر شاہ کے عالمی ریکارڈ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین کے نوجوان کھلاڑی ملک وقوم کا سرمایہ افتخار ہیں ،اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ نے 82سالہ ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کیا،تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرنے پر نوجوان کھلاڑی مبارکباد کا مستحق ہے ۔

(جاری ہے)

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ یاسر شاہ نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے نئی تاریخ رقم کی ہے،قوم کو یاسر شاہ کی کارکردگی پر فخر ہے اورمستقبل میں یاسر شاہ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اوردنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :