بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:15

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، گورنر بلوچستان نے بغیر کسی استفسار کے ان کا استعفیٰ بھی فوری طور پر منظور کرلیا،یاد رہے کہ ڈاکٹر ظہور احمد بلوچ قابل باصلاحیت اور مائیہ ناذ استاذ معلم، ڈاکٹر، انجینئر، اور ایسوسی ایٹڈ پروفیسر ہیں، وہ خضدار جامعہ میں وائس چانسلر و پروائس چانسلر ہوتے ہوئے بھی تواتر کے ساتھ کلاس میں حاضری دیتے اور انجینئرنگ کے طلباء کو پڑھاتے رہے، وہ بیرونی ملک کی جامعہ سے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔