وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا برطانوی پارلیمان کا دورہ ، رطانوی پارلیمان کے اراکین سے ملاقات

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:09

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا برطانوی پارلیمان کا ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے برطانوی پارلیمان کا دورہ کیااوربرطانوی پارلیمان کے اراکین سے ملاقات کی۔وزیر اطلاعات نے برطانوی اراکین پارلیمان کو پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سماجی اور معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے متعلق آگاہ کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

وزیر اطلاعات نے ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو غربت سے نجات دلانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر کے تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین خوشگوار تعلقات استوار ہیں، ان تعلقات کو مزید بہتر دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کا آغاز ایک اہم اور مثبت اقدام ہے،بھارت سے بھی ایسے ہی مثبت رویے کی توقع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔