Live Updates

معروف صحافی کا وزیراعظم عمران کو 6 ماہ تک میڈیا پر نہ آنے کا مشورہ

وزیراعظم عمران خان صرف 6 ماہ کام کر کے دکھائیں اور میڈیا پر کوئی تقریر نہ کریں۔عمران خان صرف خاموش رہیں اور آپ یقین کریں کہ ملک میں استحکام بھی آ جائے گا اور یہ پورا میڈیا مثبت بھی ہو جائے گا۔ جاوید چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 دسمبر 2018 11:55

معروف صحافی کا وزیراعظم عمران کو 6 ماہ تک میڈیا پر نہ آنے کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2018ء) معروف صحافی جاوید چوہدری نے کہا کہ واقعہ اگر میڈیا اگر صرف 6 ماہ تک ترقی دکھائے تو ملک شاہد بہت ترقی کرے۔میڈیا ایسا کرنا بھی چاہتا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان میڈیا کو ایسا کرنے نہیں دے رہے۔آپ وزیراعظم عمران خان کی وکٹری سپیچ سے لے کر آج عمران خان کی اقتصادی ٹیم کو شاباش دینے اور 125 دن کا ڈیٹا نکال کر دیکھ لیجیئے۔

آپ کو وزیراعظم کی ہر تقریر سے ایک نیا بحران پیدا ہوتا نظر آئے گا۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا حقیقتاََ محب وطن ہے اس نے آج تک پی ٹی ایم کی کوئی خبر یہاں تک کہ ایک ٹکر بھی نہیں چلایا ور 23نومبر کو ہونے والے جلاو گھیراو کی خبر بھی کسی چینل پر نہیں دکھائی گئی۔حد تو یہ ہے کہ قوم کو گالیوں اور جلاؤ گھیراؤ کی اطلاع بھی وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں دی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی بھی حکومت کے خلاف کوئی احتجاج نہیں کر رہی صرف مولانا فضل الرحمنٰ مظاہرے کر رہے ہیں لیکن میڈیا انہیں بھی کوئی خاص کوریج نہیں دے رہا۔میڈیا صرف اور صرف حکومت اور وزیراعظم کو دکھاتا ہے۔حکومت کی اب تک پیش کردہ تصویر چاہئے اچھی ہے یا بری یہ وزیراعظم کی پیش کردہ ہے۔میری سرخواست ہے کہ اس ملک سے محبت کرنے والے ہر ایک شخص کی عمران خان سے درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان صرف 6ماہ کام کر کے دکھائیں اور میڈیا پر کوئی تقریر نہ کریں۔

عمران خان صرف خاموش رہیں اور آپ یقین کریں کہ ملک میں استحکام بھی آ جائے گا اور یہ پورا میڈیا مثبت بھی ہو جائے گا۔واضح رہے گذشتہ روز ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ) ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے وزیراعظم عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ ہم سب ملکر آگے بڑھیں، پاک فوج کسی ایک پارٹی یا صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی فوج اور ادارہ ہیں،ملک میں جس کی بھی حکومت رہی ہے فوج کے اس کے ساتھ کھڑی رہی ہے،سکیورٹی پر حکومت ان پٹ لیتی ہے،خوش آئندہے کہ تمام ادارے متحد ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات