Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزرا کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے

معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 دسمبر 2018 12:40

وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزرا کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزرا کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ فی الحال کسی وزیر کو بھی کابینہ سے علیحدہ نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان خود تمام وزرا کی فرداً فرداً کارکردگی دیکھیں گے جس کے بعد وفاقی وزرا کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کو بحران سے نکالنا ہے اور اُس کے لیے ہم پوری کوششیں کر رہے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ جو بھی 28 ارب روپے ریکور کرنے تھے یہ محکموں کا کام تھا ، ایف بی آر کا کام تھا، لیکن افسوس یہ ہے کہ یہاں سب لوگ بکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور ملک بھر میں مہنگائی بڑھنے کے بعد سے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

جس کے بعد یہ خیال کیا گیا کہ شاید وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیں گے یا پھر ان کا قلمدان تبدیل کر دیا جائے گا، اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں لیکن عمران خان نے اسد عمر سمیت اپنے کسی وفاقی وزیر کو تبدیل کرنے یا اس سے قلمدان واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ خود فرداً فرداً تمام وزرا کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لیتے تب تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے۔

گذشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اسد عمر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات