ٹریفک وارڈن کے ڈر سے گدھا گاڑی کے ڈرائیور کا دلچسپ اقدام

چالان کے ڈر سے ہیلمٹ پہنے گدھا گاڑی چلانے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 دسمبر 2018 14:20

ٹریفک وارڈن کے ڈر سے گدھا گاڑی کے ڈرائیور کا دلچسپ اقدام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی لگائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ہیلمٹ کے بغیر کسی موٹر سائیکل سوار کو پٹرول نہ دیا جائے اس کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھنے والی دوسری سواری کے لیے بھی ہیلمٹ کو ضروری قرار دے دیا گیا۔جس کے بعد بڑی تعداد میں ہیلمٹ خریدے گئے اور اس لے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے ہ جب سے ہیلمٹ کا قانون سامنے آیا ہے تب سےہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے ہیں۔

تاہم اب ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہونے کا ڈر موٹر سائیکل سوارو ں کے ساتھ ساتھ گدھا گاڑی چلانے والوں کو بھی ہونے لگ گیا ہے۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گدھا گاڑی چلانے والے شخص نے بھی ہیلمٹ پہنا ہوا ہے جب گدھا گاڑی چلانے والے سے پوچھا گیا کہ ہیلمٹ کی پابندی تو صرف موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہے پھر آپ نے کیوں پہنا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہیلمٹ کا قانون بہت سخت ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں ہیلمٹ نہ پہننے پر ہمیں بھی اندر نہ کر دیا جائے اس لیے احتیاطی طور پر میں نے بھی ہیلمٹ پہن لیا ہے۔واضح رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے بتایا کہ بغیر ہیلمٹ335408موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،صرف مال روڈ پر 42832موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔

یکم دسمبر سے کوئی بھی بغیر ہیلمٹ اورسائیڈمررز مال روڈ پر نہیں آئے گا،ابتدائی طور پر مال رو ڈسے سختی کی جائے گی،لین لائن اور سٹاپ لائن کی پابندی کا اطلاق شہر بھر میں کروایا جائیگا۔ عدالتی احکامات کی من و عن پاسداری کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے عملی اقدامات دیکھنے میں آئے، بغیر ہیلمٹ سیکنڈ سیٹر کا مال روڈ پر داخلہ روکنے کیلئے مختلف انٹری پوائنٹس پر بیریئر لگا ئے گئے، سٹی ٹریفک پولیس نے فرنٹ رائیڈر کو ہیلمٹ پہنانے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کو ہی جاری رکھا، بغیر ہیلمٹ سیکنڈ سیٹر کیلئے ابتدائی طور پر مال روڈ سے سختی کا آغاز کیا، خواتین والی اکثر موٹر سائیکلسٹ کو بغیر چالان کے متبادل راستہ اختیار کرنے کی بریفنگ دی گئی۔