بھارت کی آبی دہشتگردی ، راوی پر متنازعہ ڈیم بنانے کی منظوری دے دی
منظوری گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی
جمعہ 7 دسمبر 2018 17:00
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ جون 2022 میں مکمل ہوگا اور اس منصوبے کے لیے مرکزی حکومت پانچ سال میں 485.38 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔متنازعہ ڈیم کی تعمیر سراسر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے ۔
واضح رہے رواں برس ستمبر میں بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کی حکومتوں نے شاہ پور کنڈی ڈیم پر کام دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ حال ہی میں موصول ہونے والی خبروں کے مطابق دریائے سندھ کا پانی بند کرنے کے لیے تین نئے پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا ہے۔ بھارت نے آبی دہشتگردی کے لیے جن تین نئے پراجیکٹس پر کام شروع کیا ہے ان میں دو ڈیم اور ایک لنک کینال شامل ہے ۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومتی عہدیداروں نے بتایا کہ شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس لنک اور اجھ ڈیم بنانے کا مقصد دریائے سندھ کے بھارت کے حصے کے پانی کو پاکستان جانے سے روکنا ہے ۔ یہ تینوں منصوبے ریاستوں کی باہمی کشیدگی کے باعث سرخ فیتے کا شکار تھے تاہم اب ان پر بھی تیز رفتاری سے کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.