بچپن کی یادیں تازہ کریں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سوپر جنون کنسرٹ میں شرکت کر کے، ابھی ٹکٹ خریدیں اور پائیں شاندار اور خصوصی ڈسکاونٹ

Sooper نے شہرہ آفاق گیت "ہے جذبہ جنون" کے ساتھ کنسرٹ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

zeeshan aziz سید ذیشان عزیز جمعہ 7 دسمبر 2018 17:07

بچپن کی یادیں تازہ کریں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سوپر جنون کنسرٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء)  یوم آزادی پر ایک نئے انداز میں پیش کیے گئے شہرہ آفاق گیت "خودی" کی شاندار کامیابی کے بعد Sooper نے رواں ہفتے کے اختتام پر رواں دہائی کے سب سے بڑے کنسرٹ کا اعلان کرکے جنونیوں کو زبردست سرپرائز دیا ہے۔ Sooper 25 دسمبر کو عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ جنون کے اشتراک کے ساتھ 2018 کے سب سے شاندار کنسرٹ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔

Sooper نے شہرہ آفاق گیت "ہے جذبہ جنون" کے ساتھ کنسرٹ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعزاز Sooper کو جاتا ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ عالمی معیار کے کنسرٹ کے انعقاد کی روایت متعارف کروانے جا رہا ہے۔ سوپر جنون کنسرٹ کے انعقاد کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں فراہم کردہ سہولیات پاکستانیوں نے پہلے کبھی کسی کنسرٹ میں نہ دیکھی ہوں گی۔

(جاری ہے)

کنسرٹ کا انعقاد ڈی ایچ اے سپورٹس کلب، معین خان اکیڈمی کراچی کے مقام پر ہوگا۔ کنسرٹ کے مقام کو مختلف لائونجز گولڈن، سلور، برونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جبکہ خواتین کی سہولت کیلئے پنک سرکل نامی علیحدہ لاونج کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ سوپر جنون ایک عام یا رویتی کنسرٹ نہیں ہوگا۔ سوپر جنون میں شرکت کرنے والے پاکستانی نا صرف پرانی اور مسرور کن یادوں میں کھو جائیں گے، بلکہ اپنے پسندیدہ میوزک بینڈ کے تاریخی گیتوں کی بدولت بچن کی سنہری یادیں بھی تازہ کر پائیں گے۔

پاکستانی دنیا بھر میں اپنے جذبے، جنون اور وطن سے بے لوث محبت کے اظہار کیلئے مشہور ہیں، اسی لیے جنون بینڈ اپنے گیتوں سے پاکستانیوں کے جوش، جنون اور جذبے کو مزید بڑھائے گا۔ صوفی راک میوزک بینڈ جنون اپنے گیتوں کی شاعری، جوش اور جذبے کی مدد سے پاکستانیوں میں جنون کی آگ بھڑکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کنسرٹ کی میزبانی کے فرائض ایک شہرت یافتہ شخصیت کی جانب سے انجام دیے جائیں گے، جبکہ کنسرٹ میں کئی دیگر ایسی شہرت یافتہ شخصیات شرکت کریں گی جن کے فن کے مظاہرے کو آپ ہر صورت دیکھنا پسند کریں گے۔

یہی نہیں، بلکہ Sooper نے سوپر جنون کنسرٹ میں شرکت کے خواہش مندوں کیلئے ایک خصوصی اور شاندار پیش کش بھی کی ہے۔ سوپر جنون کنسرٹ کے ٹکٹس کی قبل از وقت خریداری پر خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ سوپر جنون کنسرٹ میں شرکت کے خواہش مند افراد (http://sooperjunoon.com.pk/) اور (www.yayvo.com/sooperjunoon) ویب سائٹس پر ابھی اسی وقت ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔

جلدی کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ سوپر جنون کنسرٹ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو جائیں۔ تو پاکستانیو! جلد سے جلد ٹکٹس خریدو اوراس جنون کنسرٹ کا حصہ بن کر اپنی پسندیدہ شوبز اور دیگر شخصیات سے ملاقات کرنے کا سنہری موقع حاصل کرو۔ واضح رہے کہ پیک فرینز سوپر، انگلش بسکٹ مینوفیکچرنگ کی جانب سے تیار کیے جانے والا سب سے بہترین معیار کا بسکٹ برانڈ تصور کیا جاتا ہے۔

پیک فرینز سوپر اپنے پلیٹ فارم سوپر ہے پاکستان کے ذریعہ نا صرف پاکستان کی مثبت تصویر پیش کررہا ہے، بلکہ پاکستانی قوم میں اتحاد واتفاق اور اپنے ملک پر فخر کا احساس ابھارنے کی روایت کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پیک فرینز سوپر کی کوشش ہے کہ پاکستانیوں کے سب سے پسندیدہ اور محبوب ترین صوفی راک بینڈ جنون کو دوبارہ یکجا کرکے پاکستان کی عوام میں اتحاد کی اہمیت کا پیغام دیا جائے۔
بچپن کی یادیں تازہ کریں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سوپر جنون کنسرٹ ..