لوئر دیر ،قومی ووٹرز ڈے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:28

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) لوئر دیرڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میںقومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گی ۔ڈی سی لوئر یر دیر شوکت علی یوسفزئی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نورسعید، اے ڈی سی محمد ارشاد، تحصیل ناظمین، پرنسپلز ،اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر سکول کے طلباء نے ووٹ کی اہمیت پر تقاریر کیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے افسر فلک ناز ہے کہا کہ سیکشن 27 آف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت 31 دسمبر تک شناختی کارڈز میں عارضی پتے تیسری سطح پر مستقل پتہ کو منتقل ہونگے۔