پاکستان کی پہلی فٹنس ڈائگناسٹک لیبز کا افتتاح کردیا

سلیکون ویلی کی انقلابی فٹ تھری ڈی ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرا دی گئی

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:20

پاکستان کی پہلی فٹنس ڈائگناسٹک لیبز کا افتتاح کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان کی پہلی فٹنس ڈائگناسٹک لیبز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ سلیکون ویلی کی انقلابی فٹ تھری ڈی باڈی سکیننگ کے آلات 50 مقامات پر متعارف کرا ئے جا رہے ہیں جن میں تھری ڈی لائف سٹائل کے 30 کلینکس، جمز، فٹنس سٹوڈیوز، ہسپتال، شاپنگ مالز، نیوٹریشنسٹ کلینکس، فزیوتھراپی کلینکس، سپورٹس سینٹرز، آرمی ٹریننگ کے مراکز، سوشل کلبز اور دیگر متعلقہ مقامات شامل ہیں۔



اس حوالے سے ایک تعارفی ایونٹ کراچی کے اوشین مال میں منعقد کیا گیا جہاں معروف شخصیات، ماہرین غذائیت، مخیر حضرات، ایستھیٹک فزیشنز اور فٹنس گروز نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہیں سکین کو براہ راست مظاہرہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

فٹ تھری ڈی امریکی سلیکون ویلی سے تعلق رکھنے والا دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا تھری ڈی باڈی سکین ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو اس وقت 45 ممالک میں موجود ہے جہاں 2.5 منٹ میں ایک سکین ہو رہا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے پاکستان میں متعارف ہونے کے نتیجے میں اب آپ بلڈ، یورین اور دیگر ٹیسٹوں کی طرح ”فٹنس اینڈ ویلنس ٹیسٹ“ بھی کروا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایف ڈی ایل کے بانی اور کنٹری ہیڈ ڈاکٹر ابراہیم نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹ تھری ڈی پاکستان میں فٹنس اور ویلنس انڈسٹریز کے لئے بہترین ڈائیگناسٹک ٹول ہے جو اپنی افادیت کی بدولت جلد لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بن جائے گا۔

فٹ تھری ڈی کے ساتھ اپنے آ پ کو مستقبل میں دیکھتے ہیں کیونکہ آپ کو اب آئینے میں دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان کے نامور فٹنس انسٹرکٹر نصرت ہدایت اللہ نے ایف ڈی ایل بوتھ کا دورہ کیا اور سکین کا براہ راست مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر 100سے زائد شرکاء نے نصرت ئدایت اللہ سے 35 سیکنڈمیں 360 ڈگری باڈی سکین کا طریقہ سیکھا ۔

صرف دو منٹ کے اندر ان کی فٹنس اور ویلنس رپورٹ پیش کر دی گئی۔ اس کے بعد نصرت نے اپنی رپورٹ اپنے موبائل میں کھولی اور شائقین کو دکھائی جو اس جدید ترین باڈی سکیننگ کے مظاہرے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے جسمانی پیمائش، ساخت (فیٹ و مسل ماس)، تھری ڈی مظاہر، پوسچر کے انیلسز اور ویلنس اسیسمنٹ میٹرکس جیسے کہ باڈی شیپ کی درجہ بندی، دھڑ و ٹانگوں اور قمر و کوہلوں کے تناسب کا بھی جائزہ لیا۔

اس رپورٹ میں شاندار نقطہ آغاز اور بہترین پراگریس ٹریک فراہم کرتی ہے۔ یہ آپ کو اپنا ورک آوٹ شروع کرنے، اپنی فیٹ و مسل سے آگاہی، غذائی پلان اور جسمانی ساخت و تناسب اور علاج معالجہ اگر درکار ہواس کے بارے میں فیصلہ سازی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ یہ سکین مختصر دورانیے کی ڈائیٹ، ایکسرسائز اور پوسچر میں بہتری کے لئے سرگرمیوں کے بعد انتہائی معمولی نوعیت کی تبدیلیوں کو بھی ریکارڈ کرتا ہے جو آئینہ دیکھنے، وزن کرنے اور باڈی کے ماس انڈیکس کی پیمائش جیسے عام روایتی طریقوں سے معلوم نہیں ہو سکتے ہیں۔

ان باریک تبدیلوں سے آگاہی کے نتیجے میں آپ صحت افزاء لائف سٹائل سے متعلق سرگرمیاں اختیار کرنے کی جانب مائل ہو جاتے ہیں۔ اس لئے ایف ڈی ایل آپ کو فٹنس کے سفر میں نقطہ آغاز فراہم کرتا ہے اور اور لاکھوں پاکستانیوں کے لئے ایک ترغیب کا ذریعہ ہے جو اپنی ڈائیٹ، ایکسرسائز اور جسمانی ساخت میں بہتری کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کے سست نتائج سے پریشان ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کا ایک انقلابی استعمال اس کی امراض قلب اور دیگر دائمی امراض کے مستقبل میں امکانات کے بارے میں پیشنگوئی کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ جب آپ کو اپنے مسئلے کی تشخیص ہو جائے تو آپ اپنے جسم سے ایسی خرابیوں کو ر کرنے اور مستقبل میں ان کی سختیوں نتائج سے محفوظ رہنے کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں فٹ تھری ڈی سکین کے علاوہ ایسا کوئی ٹیسٹ بھی نہیں جو مستقبل میں آپ کی صحت کے اثرات کے بارے میں بتا سکے۔

شرکاء تقریب میں آلات کے ٹرائل سے بہت متاثر ہوئے اور اس طرح یہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ تقریب میں شریک خاتون سلمٰی نے اس موقع پر کہا کہ یہ سکین ہر فرد کے لئے ہے خواہ آپ فٹنس بف ہوں، وزن کے حوالے سے پریشان ہوں، گھریلو خاتون ہوں یا یوگا و دیگر جسمانی مشقیں کر رہے ہوں۔ فٹنس ڈائیگناسٹک لیب آپ کے پورے فٹنس کے سفر میں آپ کا بہترین گائیڈ ثابت ہو گا۔ آپ سکین کی بکنگ کے لئے آج ہی 0800-fit3d (34833) پر ہمارے نمائندے سے بات کر سکتے ہیں۔