Live Updates

حکومت کو میڈیا سے نہیں وزیراعظم کے بولنے سے خطرہ

میڈیا یا اپوزیشن کے خاموش ہونے سے خطرہ ٹل نہیں سکتا، خطرہ وزیراعظم کے بولنے سے ہے، اونوں کون چپ کروائے گا؟ ن لیگی رہنماء خواجہ آصف کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 دسمبر 2018 18:44

حکومت کو میڈیا سے نہیں وزیراعظم کے بولنے سے خطرہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو میڈیا سے نہیں وزیراعظم کے بولنے سے خطرہ ہے، میڈیا یا اپوزیشن کے خاموش ہونے سے خطرہ ٹل نہیں سکتا، خطرہ وزیراعظم کے بولنے سے ہے، اونوں کون چپ کروائے گا؟ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف نہ بولنے پراپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ حکومت کو میڈیا یا اپوزیشن کے بولنے سے کوئی خطرہ نہیں۔

ان کے خاموش ہو نے سے خطرہ ٹل نہیں سکتا۔ اصل خطرہ وزیراعظم کے بولنے سے ہے۔ اونوں کون چپ کروائے۔
انہوں نے مزید اپنے دوسرے ٹویٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر گرنے پربنگلا دیشی کرنسی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایک ٹکے کے بھی نہیں رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بنگلا دیش کا ایک ٹکہ پاکستان کے ایک روپے پینسٹھ پیسے کے برابر ہوگیا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایک ٹکے کے بھی نہیں رہے؟ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان کے طلباء سے خطاب کے دوران بانی پاکستان قائداعظم سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج زندہ ہوتے توشاید نئے پاکستان میں اثاثوں کی انکوائری بھگت رہے ہوتے۔ عمران خان نے خطاب کے دوران کہا تھا کہ قائد اعظم بڑے وکیل تھے اور بادشاہ کی طرح رہتے تھے۔ جس پر احسن اقبال نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آج زندہ ہوتے توشاید نئے پاکستان میں اثاثوں کی انکوائری بھگت رہے ہوتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات