لاہور ہائیکورٹ ،منظور وٹو کو مخالف امیدوار کو اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی میاں منظور احمد وٹو کو مخالف امیدوار کو اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی اور سابق وزیر اعلیٰ کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے میاں منظور احمد وٹو کی درخواست پر سماعت کی جس میں رکن اسمبلی کے گوشوارے کی فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. وکیل نے بتایا کہ میاں معین وٹو کے خلاف نا اہلی کی انتخابی عذداری دائر کی ہے اور الیکشن ٹربیونل پیش کرنے کے لیے اثاثوں کے گوشواروں کی ضرورت ہے۔

وکیل نے نشاندہی کی کہ ریٹرنگ افسر اور الیکشن کمیشن پنجاب اثاثوں کے گوشوارے نہیں دے رہے۔اس لیے صوبائی الیکشن کمیشن کو اثاثوں کے گوشوارے کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔