پی ٹی آئی کی حکومت کا پنجاب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک

حکومت نے صوبہ پنجاب کے ترقیاتی اخراجات آدھے کر دئیے جب کہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی اخراجات پہلے سے بھی 11 فیصد بڑھ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 دسمبر 2018 12:19

پی ٹی آئی کی حکومت کا پنجاب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب کے ترقیاتی اخراجات آدھے کر دئیے۔رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر گذشتہ سال سے 54 فیصد کم رقم خرچ کی گئی۔جب کہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی اخراجات پہلے سے بھی 11 فیصد بڑھ گئے ہیں۔وزرات خزانہ کے مطابق پلے سہ ماہی کے دوران ترقیاتی اخراجات کا حجم 30 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ روپے رہا۔

گذشتہ سال پہلے سہ ماہی میں ترقیاتی اخراجات 65 ارب 73 کروڑ20 لاکھ روپے تھے جب کہ سندھ کے ترقیاتی اخراجات بھی کم ہو گئے۔رواں تین ماہ میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر 13 ارب 12 کروڑ خرچ کیے گئے جو کہ گذشتہ سال سے 32 فیصد کم تھے۔جب کہ اس کے برعکس خیبرپختونخوا حکومت میں ترقیاتی منصوبوں پر 80 کروڑ 20 لاکھ خرچ کئے گئے۔گذشتہ سال ترقیاتی اخراجات 9 ارب 76کروڑ تھے۔

(جاری ہے)

جب کہ بلوچستان میں ترقیاتی اخراجات 113 فیصد بڑھ گئے جب کہ رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر ایک ارب 45کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔گذشتہ سال کے ترقیاتی اخراجات 68کروڑ 30 لاکھ تھے۔ واضح رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ہ پنجاب حکومت تعلیم ،صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات لائیگی، سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگا، صوبے کے وسائل امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے، صوبے کے وسائل میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا ئیں گے، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی۔

پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل گذشتہ حکومتوں سے بہتر کام کرنے اور عوام کے پیسوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ گذشتہ حکومتوں کی غلطیاں نہ دوہرانے کا فیصلہ کیا تھا۔