شاہ کوٹ،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو زہر دیکر مار دیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:29

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) شاہکوٹ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا ، قاتل کا بھائی گرفتار ، پولیس مصروف تفتیش ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں ڈلہ جرمیاں کے رہائشی اختر انصاری نے 2 سال قبل فیروزے تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان کی رہائشی ہندو لڑکی پروین مائی سے مسلمان کر کے پسند کی شادی کر رکھی تھی اور تھانہ جھمرہ کے گاؤں سکندر پور ہ میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھے جہاں چند روز قبل دونوں کے درمیان کسی گھریلو معاملہ پر تلخ کلامی ہوئی تو اختر انصاری نے پروین مائی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا اور نعش کو مقامی قبرستان میں دفنانا چاہا مگر مقامی لوگوں نے اختر کو مقامی قبرستان میں تدفین نے روک دیا جس پر اختر انصاری پروین مائی کی نعش لے کر اپنے آبائی گاؤں ڈلہ جرمیاں آ گیا جہاں پر پروین مائی کی تدفین کی تیاری کر رہے تھے کہ پروین مائی کے لواحقین نے مقامی پولیس کو خبر کر دی جس پر SHO تھانہ صدر شاہکوٹ نے موقع پر پہنچ کر پروین مائی کی نعش قبضہ میں لے کر قاتل کے بھائی غلام دستگیر کو حراست میں لے کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ۔