Live Updates

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ قومی معیشت کی خراب صورتحال کی ذمہ دار ہیں، شیخ رشید احمد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:10

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ قومی معیشت کی خراب صورتحال کی ذمہ دار ہیں، شیخ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ قومی معیشت کی خراب صورتحال کی ذمہ دار ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومتوں نے ملکی ڈھانچے اور معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار کی کمزور اور غیر موثر پالیسیوں کے باعث عوام کو پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان اپنی محنت اور عزم سے ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور ہماری بہادر فوج موجودہ حکومت کے ساتھ ہے اور وزیراعظم عمران خان ملک کو خوشحال ریاست بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلوے میں ملازمتوں کی فراہمی کے لئے تمام ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات