Live Updates

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے ،ْشیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید کیلئے وزارت چھوڑنے پر مجھے خوشی ہوگی ،ْوزیر اعظم کو فیصلہ کر نے کا حق ہے ،ْجب تک وزیر ہوں ،ْاشتہاری لابی کے سامنے نہیں جھکونگا ،ْ فواد چوہدری ٹی وی چیلنجز پر گفتگو نشر ہونے کے بعد شیخ رشید احمد کی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی خبروں کی تردید چوہدری فواد حسین میرے بھائی ہیں ،ْ ان کی جگہ نہیں لے سکتا ،ْ وزارت اطلاعات میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ْ وزیر ریلوے وزیر اعظم دونوں وزرائے کی کار کر دگی سے مطمئن ہیں ،ْ جس طرح سے کہا جارہاہے میرے خیال میں ایسا بالکل نہیں ہے ،ْ افتخار درانی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:24

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے ،ْشیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 4 میٹنگز ہوئیں، وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا نام لئے بغیر شیخ رشید نے کہا کہ وہ لندن میں 8 روز سے پکنک پر ہیں، میں نے ان سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آ جائیں۔وزیراعظم کی جانب سے وزارت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ میں کہوں گا لویو تھینک یو ویری مچ۔شیخ رشید احمد کے بیان پر وزیر اطلاعات ونشریات نے ٹوئٹر پر کہاکہ مجھے شیخ رشید کیلئے وزارت چھوڑنے پر خوشی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انہیں ایک رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کام کر نے پر خوشی ہوگی ،ْ ہم پر لوگوں کی جانب سے جو اعتماد کیا گیا ہے ہمیں وہ اعتماد بحال رکھنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کو فیصلہ کر نے کا حق ہے کہ جس کو وہ مناسب سمجھتے ہیں وہ ذمہ داری دیں تاہم جب تک وزیر ہوں میں اشتہاری لابی کے سامنے نہیں جھکونگا ۔بعد ازاں ٹی وی چیلنجز پر خبر نشر ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات میں آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین میرے بھائی ہیں ،ْ میں ان کی جگہ نہیں لے سکتا ۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں اطلاعات کی وزارت نہیں لے رہا ہوں ۔ انہوںنے ایک بارپھر واضح کیا کہ وزیر اطلاعات میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ْٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ فواد چوہدری کے بارے میں مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں اور ان کیخلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم سے میٹنگز ہوتی رہتی ہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ فواد چوہدری سے گزشتہ رورز بات ہوئی ،ْانہیں کہا ہے کہ ایسے حالات ہیں کہ آپ واپس آ جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری بہترین وزیراطلاعات ہیں انکا سپورٹر ہوں اور انکا ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی یہ نہ سوچے میں فواد چوہدری کی جگہ لے سکتا ہوں ، فواد چوہدری انتھک محنتی ہیں ،ْکوئی سوچے بھی نہ کہ میں انکے خلاف ہوں، دنیا ادھر کی ادھر ہو سکتی ہے میں وزیراطلاعات بننے کا نہیں سوچ سکتا ۔

انہوںنے کہاکہ لندن پکنک کی بات مذاق میں کہی تھی ،ْ ریلوے میں بہت خوش ہوں اس میں کارکردگی دکھائوں گا۔ انہوںنے کہا کہ میرا بھائی چوہدری فواد ہی وزیر اطلاعات رہے گا ۔انہوںنے کہاکہ آپس کی باتیں تھیں وہ بھی لوگ ریکارڈ کر لیتے ہیں غلط خبریں چلانے والوں کو اللہ ہدایت دے ۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا کہ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بہترین کام کررہے ہیں عمران خان دونوں وزراء سے مطمئن ہیں ۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خا ن شیخ رشید احمد کی کار کر دگی سے بھی مطمئن ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح سے کہا جارہاہے میرے خیال میں ایسا بالکل نہیں ہے ،ْ اگر شیخ رشید احمدنے کوئی آف دی ریکارڈ گفتگو کی ہے تو اسے اچھے تاثر میں دیکھنا چاہیے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ وزراء کی کار کر دگی کا نتیجہ پیر کوآنا ہے ،ْ پیر سے پہلے بات کر نا قبل از وقت ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان جسے چاہیں تبدیل کر سکتے ہیں ،ْ وزیر اعظم جسے بہتر سمجھتے ہیں انہیں عہدہ دے سکتے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات