فیسکو ٹیموں کابجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری،بجلی چوروں کو21 لاکھ81 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:08

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وزارت توانا ئی پاور ڈویژن اورچیف ایگزیکٹوفیسکومجاہد اسلام باللہ کی خصوصی ہدایات پرفیسکوٹاسک فورسزاور انٹیلی جنس ٹیموںکا ریجن کے چاروں سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ہے ۔ فیسکو ٹیموں نے ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں84بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا21 لاکھ81 ہزارایک سی32روپے سے زائد کے جرمانے عائد ،ایک لاکھ12 ہزار2 سو82 روپے کی ریکوری کرلی گئی ،17بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج۔

تفصیلات کے مطابق فیسکو سیکنڈ سرکل کی ناظم آباد،غلام محمد آباد،سمندری،پیپلز کالونی اور تاندلیانوالا ڈویژنوں کی ٹیموں نے گھر گھر چیکنگ کے دوران کل 12بجلی چور پکڑے جن کو کل31508یونٹس کی مد میں5لاکھ13 ہزار49 روپے کے ڈی بل جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جن میں سی15 ہزار روپے کی وصولی کرلی گئی جبکہ سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث 05افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ۔

اسی طرح فیسکو فرسٹ سرکل کی چھ ڈویژنوں سول لائن،عبداللہ پور،جڑانوالا،چک جھمرہ ،چنیوٹ اور لالیاں ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئی03بجلی چوروں کو دھرلیا ۔ان کو ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں کل 87ہزار2سو82 روپے کے جرنے عائد کئے گئے ۔جن میں سی25ہزارروپے سے زائدکی ریکوری کرلی گئی ۔بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں ایک صارف کے خلاف مقدمات کا اندراج کرادیاگیا ہے ۔

جبکہ فیسکو جھنگ کی جھنگ ون ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،جھنگ ٹو،بھکر ،سلطان باہو،کمالیہ اور دریا خان ڈویژنوں کی ٹاسک فورسز نے کل34بجلی چوروں کوپکڑلیا ۔جن کو51990یونٹس کی مد میں09لاکھ 80ہزار4 2 روپے پرمشتمل جرمانے عائد کئے گئے ۔جن میں سی72ہزار روپے محکمہ کو جمع کرادئیے گئے ۔جبکہ قانونی کارروائی کیلئی02صارفین کے خلاف مقدما ت کا اندراج بھی کرادیا گیا ہے ۔

فیسکو سرگودھا سرکل میں بھی سرگودھا فرسٹ،سرگودھا سیکنڈ ،بھلوال،جوہرآباد،میانوالی اور سرگودھا 3ڈویژنوں کی چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 35صارفین کو رنگے ہاتھوں محکمہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑ لیا۔جن کو ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں37793یونٹس پر مشتمل 06لاکھ 7سو 77روپے کے جرمانے جاری کئے گئے جبکہ09بجلی چور صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کااندراج بھی کروادیا گیا ۔

فیسکو چیف مجاہد اسلام باللہ نے صارفین بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اوراپنے گردونواح میںہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طورپر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیںتاکہ بجلی چور صارفین کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے ۔کیونکہ بجلی چورقومی مجرم ہے اورآپ کے حصے کی بجلی چوری کررہا ہے اور آپ کے بلوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی سرکوبی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورفیسکو ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے اس جرم کا خاتمہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :