تجاوزات کیخلاف آپریشن پر سیاست کرنا افسوسناک ہے ،سعید غنی
سندھ حکومت نے عدلیہ میں نظرثانی کی درخواست دائرکردی،اگر کوئی تجاوزات کے معاملے پر دھرنا دینا چاہتاہے تو وہ شوق سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے ،صوبائی وزیر بلدیات کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:55
(جاری ہے)
ناصری ایجوکیشن ٹرسٹ اس شہر میں تعلیم کے معیار اور تعلیم کی خدمت میں کوشاں ہے اور میں ان کی ان کاوشوں کو تہہ دل سے سراہتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایجوکیشن ٹرسٹ ناصر اسکول کے 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے نارتھ کراچی کیمپس میں منعقدہ تقرری اور شاعری مقابلے کے پروگرام میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایجوکیشن ٹرسٹ کے امیر فینسی، میڈم عصمہ رفیق، سنئیر صحافی محمود شام، ادریس غازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ مجھے آج اس اسکول کی تقریب میں شرکت کرکے اور اس اسکول کے معیار تعلیم اور یہاں کے اسکول کو دیکھ کر اس بات کو کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اس شہر میں تعلیم کے لئے جو خدمت کررہی ہے اس کی مثال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جن دوسری اور تیسری کلاس کے بچوں کو تقریر کرتے اور ان کے انداز کو دیکھا ہے تو میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے بھی اپنے بچپن میں ایسا کبھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایجوکیشن ٹرسٹ ناصرہ اسکول کے ٹرسٹیز، یہاں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ آج کچھ سیاسی جماعتیں کراچی تجاوزات آپریشن پر سیاست کررہی ہیں جو ایک افسوس ناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور اپنی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر پہلے دن سے ہی ان متاثرین کی بحالی کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے اور جلد ہی ان متاثرین کو کاروبار کی مکمل سہولیات فراہم کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں اس پر سیاست کررہی ہے اور اپنی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے ان متاثرین کے کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہیں دراصل وہ ان متاثرین کے خلاف سازش کررہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اس اشیو پر دھرنا دینا ہے تو وہ شوق سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں کیونکہ یہ آپریشن نہ مئیر کراچی کی ایما پر ہورہا ہے اور نہ ہی سندھ حکومت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس کو پورا کررہے ہیں لیکن ہم متاثرین کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اب کوئی سہارا نہیں ہے اور اب وہ اس اشیو پر اپنا سہارا ڈھونڈ رہے ہیں۔ عمران خان کے مرغی اور انڈے کے فلسفے کے سوال پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ شیخ چلی نے بھی انڈے اور مرغی کی بات کی تھی اور ہمارے وزیر اعظم کو جو کوئی کچھ کہتا ہے وہ کرتے ہیں ان کی اپنی کوئی سوچ نظر نہیں آتی اگر بل گریٹ نے مرغی اور انڈے کی معیشت کی بات کی تھی تو اس کا کیا انجام ہوا وہ بھی عمران خان کے مشیر ان کو بتلائیں۔ کراچی آپریشن کا ورلڈ بینک سے کوئی تعلق کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اور احکامات سپریم کورٹ نے دئیے ہیں اور اس میں ورلڈ بینک کا کیا تعلق بنتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کی بات کرنے والے عدلیہ کو مشکوک بنانے پر تلے ہوئے ہیں اور میں جناب جسٹس صاحب سے بھی اس حوالے سے ایکشن کا مطالبہ کروں گا۔ انہوںنے کہا کہ اس کیں ورلڈ بینک کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس میں ان کا کوئی کردار یا رول ہے۔مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.