پاکپتن‘ڈکیتی کی دو وارداتوں میں دو سلزمینوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا

اتوار 9 دسمبر 2018 13:20

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈکیتی کی دو وارداتوں میں دو سلزمینوں سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا پلی واردات میںجے بلاک عارفوالا کے شکیل سویٹ مارٹ موٹرسائیکل پر ریکوری کرکے واپس آ رہا تھا کہ چک اڈا بھراس کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اس سے 96000روپے مالیت کا موبائل فون ،نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میںالریاض میڈیسن کمپنی کی گاڑی چک چوک مرلے میں ڈرائیور ذولفقار اور سلزمین محمد اعجاز واپس آرہے تھے کہ گلشن علی نور کالونی کے سامنے بائی پاس روڑ قبولہ ٹائون پر دوموٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ ڈرائیور ذولفقار اور سلزمین محمد اعجاز نے گاڑی کے نیچے چھپ کر جان بچائی ۔ مسلح ڈاکوئوں گن پوائنٹ پر اس سے 22000روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔