ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ 13 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ 13 دسمبر سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری عدنان ملک نے کیا، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت ، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ پاکستان ایشیائی سطح کی پہلی بار چیمپین شپ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں اتنی تعداد میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت نمائشی میچز لاہور اور پشاور میں منعقد ہونگے، ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیمیں آج پیر کو پاکستان پہنچانا شروع ہو نگی۔