ملک کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم (آج )سے شروع ہو گی

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

پشاور/کراچی/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ملک کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج ( پیر) سے شروع ہو گی ۔پانچ روزہ مہم کے دوران کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں 24لاکھ بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جائے گی۔حکومت نے پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس اور رینجرز کے جوانون کو تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کے دوران59 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیںگے جس کے لئے 27 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 32ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔بلوچستان میں کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں پانچ روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں تین روزہ مہم ہو گی ۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے صوبائی معاون راشد رزاق نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ عمر کے 25 لاکھ بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جائے گی ۔