اسلام آباد چیمبر کا حلال ریسرچ کونسل کے اشتراک سے حلال انڈسٹری بارے آگاہی روڈشو کا اہتمام
اتوار 9 دسمبر 2018 19:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ اس لحاظ سے پاکستان کے نجی شعبے کیلئے حلال مارکیٹ میں برآمدت کو فروغ دینے کے بے شمار مواقع موجود ہیں لہذا وہ اپنی مصنوعات کی حلال سرٹیکیفیشن حاصل کر کے برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتے ہیں۔
پیداواری شعبے کیلئے حلال سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلال سرٹیفیکیشن سے 1.6ارب پر مشتمل حلال صارفین کی مارکیٹ میں ان کی مصنوعات کو زیادہ مقبولیت حاصل ہو گی اور وہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرف اپنی برآمدات کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان حلال سیاحت کو بھی فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے لہذا نجی شعبہ اس طرف بھی توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ چیمبر کے اشتراک سے تاجر براری کو حلال انڈسٹری کے مختلف موضوعات سے آگاہ کرنے کیلئے مزید آگاہی پروگرام منعقد کرنا چاہے گا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ عالمی حلال مارکیٹ میں صرف اسلامک بینکنگ اور فنانس ہی شامل نہیں ہیں بلکہ فوڈ، فارماسوٹیکلز، کاسمیٹکس، تعلیم، کمیکل، ٹریول، سیاحت اور ہاسپیٹلٹی بھی اس انڈسٹری میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بہتر تعاون کرے تو پاکستان کا نجی شعبہ حلال مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملائشیا نے حلال سرٹیفیکیشن کی حکومتی سطح پر ایجنسی قائم کر کے حلال مصنوعات کی برآمدات کو بہتر فروغ دیا ہے لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں سنٹرل حلال اتھارٹی قائم کرنے کی کوشش کرے جس سے حلال انڈسٹری تیزی سے ترقی کرے گی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کیلئے مشرق وسطیٰ،افریقہ، مرکزی ایشیاء، یورپ، امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی طرف حلال مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے لہذا حکومت حلال مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے میں نجی شعبے سے ہر ممکن تعاون کرے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.