کوئٹہ ،جمعیت علما اسلام کے رہنمائوں کا سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شیخ امان اللہ حقانی کے وفات پر افسوس کااظہار

اتوار 9 دسمبر 2018 20:30

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد، سابق سینیٹر امیر کوئٹہ حافظ حمد اللہ سابق وزیر بلدیات حافظ حسین احمد شرودی، مولانا خدائے دوست حاجی عبدالصادق مولوی محمدطاہر توحیدی حافظ منیراحمد اور حافظ زبیراحمد مولوی حافظ ثنااللہ نے جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شیخ امان اللہ حقانی کے وفات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا شیخ امان اللہ حقانی رح کی وفات دینی ومذہبی طبقات کیلئے عظیم نقصان ہیں مولانا شیخ امان اللہ حقانی نے ہمیشہ جابر قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلندکیاتھا مولانا شیخ امان اللہ حقانی وفات سے صرف اہل مدارس یاجمعیت علما اسلام نہیں بلکہ اہل اسلام ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگئے انہوں نے کہاکہ اہل پاکستان ایک دومہینہ میں کئی جید علما اکرام سے محروم ہوگئے مولانا سیع الحق شہید ، حاجی عبدالوہاب ، مولانا جمیل ، مولانا گل حبیب ، مولانا عبداللہ شامل ہے انہوں نے کہاکہ مولانا شیخ امان اللہ حقانی رح دینی علمی ومزہبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے خدمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔