سینیٹر فیصل جاوید کے لیے خوشخبری آ گئی
وزیر اطلاعات کی تبدیلی کی صورت میں سینیٹر فیصل جاوید وزارت اطلاعات کے امیدوار ہوں گے
مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 11:50
(جاری ہے)
شہریار آفریدی کو بھی وزیر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ لگایا جا سکتا ہے۔
وزیر اطاعات کی تبدیلی کی صورت میں شفقت محمود اور فیصل جاوید امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کی برطرفی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ہفتے کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات سنبھالنے کی پیش کش کی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری لندن میں پکنک منا رہے ہیں، انہیں پاکستان واپس آنے کا کہا گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ پہلے سے ہی دن رات محنت کر رہے ہیں، ایسے میں وزارت اطلاعات کا بوجھ نہیں سنبھال سکتے۔ تاہم بعد ازاں جب یہ معاملہ میڈیا پر سامنے آیا تو وزیرریلوے شیخ رشید نے اپنے ہی بیان ہی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو مذاق کر رہے تھے۔ فواد چوہدری ان کے بھائی ہیں۔ ان کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنوں گا۔ وزیراعظم خود پیش کش کریں تب بھی وزارت اطلاعات نہیں لوں گا۔ تاہم وزیراعظم ہاوس نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کے بعد میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ وزیراعظم نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.