سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں گوجر یوتھ فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام عوامی ورکرز پارٹی کے بانی قائد فانوس گوجر (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

فانوس گجر مرحوم ایک عظیم انقلابی لیڈر تهے جن کی جدوجہد پاکستان کے مظلوم طبقات کے لیئے تهی ، مقررین

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 دسمبر 2018 12:14

سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں گوجر یوتھ فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فانوس گجر مرحوم ایک عظیم انقلابی لیڈر تهے جن کی جدوجہد پاکستان کے مظلوم طبقات کے لیئے تهی اس موقع پر ڈپٹی چیف آرگنائزر آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن سعودی عرب چوہدری شیرزمان ثانوی کا تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فانوس گوجر پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ تھے جو ہمیشہ پاکستان کے مظلوم طبقے کی نمائندگی کرتے نظر آتے تھے فانوس گجر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا چیف آرگنائزر ملک موسی خان سر پر ست اعلی عبدالغفار خان جنرل سیکرٹری بخت زادہ سٹیج سیکرٹری ملک حیات محمد خان اور دیگر افراد نے فانوس گجر کی خدمات پر روشنی ڈالی سینکڑوں افراد نے تعزیتی افراد نے شرکت کی اور مولانا ضیاءالرحمن فاروقی نے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :